بنوں جیل اور سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث دہشتگرد کو پھانسی دے دی گئی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:01

راولپنڈی/سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) بنوں جیل اور سیکورٹی فورسز پر حملے مین ملوث خطرناک دہشتگرد کو کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی، ترجمان پاک فوج کے مطابق جمعرات کے روز بنوں جیل اور سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث دہشتگرد طاہر ولد میر شاہ جہان کو پھانسی دے دی گئی، ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ مین تختہ دار پر لٹکایا گیا، پھانسی پانے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور ملزم کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :