رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں سو تی دھا گے کی برآمدچات میں 6فیصد کمی

جمعرات 30 مارچ 2017 18:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء)رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں سو تی دھا گے کی برآمدچات میں 6فیصد کمی تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں 89کروڑ 63لاکھ ڈا لر کا 2لاکھ 96ہزار میٹرک ٹن سو تی دھا گا برآمد کیا گیا تھا جو رواں سال اسی رعصہ میں 6فیصد کمی کے ساتھ 84کروڑ 12لاکھ ڈا لر رہ گیا اور سوتی دھاگے کا مجموعی حجم 3لاکھ 7ہزار میٹر ٹن رہاسوتی دھا گے کے برآمد کندگان کے مطا بق رواں 4ماہ سے زا ئد عرصہ جینگ فیکٹریاں بند رہی اور سو تی دھا گے کی مینو فیکچرنگ نہیں ہو ئی سو تی دھاگے کی پروڈیکشن کم ہو نے کی وجہ سو تی دھا گے کی برآمدات کم ہو ئیں۔