ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کی13اپریل تک ملتوی

ملزمان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی

جمعرات 30 مارچ 2017 18:57

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کی13اپریل تک ملتوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ ملزمان پر فرد جرم بھی عائد نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی۔

(جاری ہے)

قتل میں نامزد ملزمان محسن علی، معظم علی اور خالد شمیم پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم ملزمان کے وکیل بیرسٹر سیف کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ خصوصی عدالت کے جج نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔ ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور سیکیورٹی وجوہات پر پیشی کیلئے پیش نہیں کیا جاتا۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :