امریکی میزائل حملوں کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ، ایس ایس پی، کمشنر اسلام آباد سے جواب طلب کر لیا

تنخواہ پاکستان سے لیتے ہیں یا امریکہ سے پولیس طاقت ور لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتی قانون کی رٹ صرف کمزور کیلئے ہے ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ڈی ایس پی سے استفسار

جمعرات 30 مارچ 2017 18:45

امریکی میزائل حملوں کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) امریکی میزائل حملوں کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ، ایس ایس پی، کمشنر اسلام آباد سے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی آئی آے کے سابق اسٹیشن ہیڈ جوناتھن اور لیگل کونسل جان اپروز کیخلاف درج مقدمے پر عمل درآمد کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔

(جاری ہے)

جسٹس صدیقی کا ڈی ایس پی اظہر شاہ سے استفسارکیا کہ تنخواہ پاکستان سے لیتے ہیں یا امریکہ سے پولیس طاقت ور لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتی قانون کی رٹ صرف کمزور کے لیے ہے۔ حکومت قانون کے معاملے پر بزدلی نہ دکھائے، ، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 2009 میں امریکی حملے میں آصف اقبال اور زعیم اللہ جاں بحق ہوئے تھے۔مقدمہ درج کیا گیا مگر عمل درآمد نہیں ہوا،عدالت نے فریقین کو سات اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ واضح رہے کہ میزائل حملے میں جاں بحق افراد کے بھائی کریم خان نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔( مہر علی خان)