تاجروں کی آگاہی مہم کیلئے فیڈرل ٹیکس محتسب کی جانب سے کوئٹہ میں تقریب کاانعقاد

جمعرات 30 مارچ 2017 18:34

کوئٹہ۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) ڈائریکٹرجنرل فیڈرل ٹیکس محتسب محمد عاطف نے کہاہے کہ آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی شق (d )37 کے مطابق سستے اورفوری انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ۔مروجہ عدالتی نظام کے علاوہ محکمہ جاتی بدانتظامی کے تدارک کے لئے پاکستان میں وفاقی محتسب کے ادارے کاقیام 1983 میں عمل میں لایاگیااس کے بعد سال 2000 میں وفاقی ٹیکس محتسب کادفترقائم کیاگیااس وقت پاکستان میں بارہ محتسب ہیں ۔

یہ بات انہوںنے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرمحمد شفیق اورتاجروں نے بھی بڑی تعداد ودیگربھی موجودتھے ۔انہوںنے کہاکہ اس ادارے کے قیام کامقصد ٹیکس سے متعلقہ بے ضابطگی ،بدانتظامی اوربددیانتی کاخاتمہ کرنا اورٹیکس وہندگان کی شکایات کافوری ازالہ کرناہے ۔

(جاری ہے)

ایمانداری ،غیرجانبداری،بہترکارکردگی اورشفافیت اس ادارے کی خصوصی اقدارہیں ۔

وفاقی ٹیکس محتسب کے دفترمیں درج ذیل معاملات کے بارے میں شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ انکم ٹیکس ،سیلزٹیکس ،کسٹم ڈیوٹی ،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اورمعلومات تک رسائی کاآرڈنینس مجریہ سال 2002 مندر بالاقوانین کے حوالے سے اگرکسی ٹیکس وہند ہ کوفیڈرل بورڈ آف ریونیویا اس کے ذیل دفاتر کے کسی اہلکار کی جانب سے کی گئی کارروائی یانااہلیت کی وجہ سے ہونے والی کسی شکایات جس میں انصافی اوربدانتظامی کادخل ہواورجس کے صراحت وفاقی ٹیکس محتسب آرڈ نینس مجریہ سال 2000 میں کی گئی ہے وہ شخص وفاقی ٹیکس محتسب کے پاس اپنی شکایت درج کراسکتاہے ۔

ڈی جی نے مزید کہاکہ شکایات درج کرانے کاطریقہ کاربہت آسان ہے شکایت سادہ کاغذ پرمتعلقہ تفصیلات لکھ کربذریعہ فیکس ،ای میل ،ڈاک یاکوریئرسروس معہ متعلقہ دستاویزات بھجوائی جاسکتی ہے ۔متعلقہ دستاویزات کی تفصیل ۔FTO کی ویب سائٹ www.fto.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈکی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :