تدریس کے شعبے سے وابستہ اساتذہ کرام اپنے علم و فن میں کمال مہارت رکھیں،وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی

جمعرات 30 مارچ 2017 18:34

خضدار۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) نے کہاہے کہ تدریس کا شعبہ ایک عظیم شعبہ ہے اس شعبے سے وابستہ اساتذہ کرام کو چاہیئے کہ وہ اپنے علم و فن میں کمال مہارت رکھیںاور طلبا کی اچھی راہنمائی کر سکیںتاکہ طلبا کو زیور تعلیم آ راستہ کر کے ملک و قوم کے لیئے مثالی شخصیت سازی ممکن ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ریزیڈینشل کالج خضدار میں دعوی اکیڈمی کے زیراہتمام اساتزہ کے لئے تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ڈاکٹر ظہور بلوچ نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی پسماندگی لمحہ فکریہ ہے اس سلسلے میں اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فروغ تعلیم میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم تربیت کے لئے ورکشاپس سیمینارز اور تربیتی پروگرام ہونا چائیے تاکہ معاشرہ میں تبدیلی تقریب سے دعوہ اکیڈمی کے ڈاکٹر عزیز الرحمان بی یوای ٹی خضدار کے رجسٹرارحاجی شیراحمدقمبرانی پرنسپل بی آر سی خضدار حاجی محمد عالم جتک پرنسپل ڈگری کالج خضدار محمد حسن جاموٹ ڈاکٹر شہزاد چناودیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اساتزہ اپنے پیشے کے حوالے سے مہارت حاصل کریں اور ملک و قوم اور نسل نو کی تعمیر میں بنیادی کردار اداکریں کیونکہ اساتزہ طلبہ کی کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں لہذا اساتزہ تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھر پور توجہ دیں مقررین نے کہا کہ بلوچستان ریزیڈینشل کالج انتظامیہ اور اساتذہ کی فروغ تعلیم میں کاوشیں قابل تعریف ہیں امید ہے ان کی یہ کاوشیں جاری رہیں گی تقریب کے اختتام پر شرکا میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :