آصف زرداری نے اپنے پیر ومرشداعجاز شاہ سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے شبہ میں روابط ختم کردیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 مارچ 2017 18:26

آصف زرداری نے اپنے پیر ومرشداعجاز شاہ سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے ..
 کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 مارچ۔2017ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے پیر ومرشداعجاز شاہ سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے شبہ میں روابط ختم کردیئے ۔

(جاری ہے)

پیر اعجازشاہ کی غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوشش ناکام ہوگئی-اطلاعات کے مطابق چند برس قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین جب ملک کے صدرتھے تو وہ پیر اعجازشاہ کے بڑے معتقد تھے، اعجاز شاہ ایوان صدر میں مقیم رہے اور آصف زرداری بعض معاملات میں ان سے مشاورت بھی کرتے تھے، پیر اعجاز ہی کے مشورے پرآصف زرداری اسلام آباد چھوڑ کرسمندر کے نزدیک کراچی میں کئی کئی دن قیام کرتے تھے -پیر اعجازشاہ کے مشورے پر ہی وہ بلاﺅں کو ٹالنے کے لیے اسلام آباد کے پہاڑوں سے دور کراچی میں سمندر کے قریب ہفتوں گزارا کرتے تھے -ایوان صدر میں قیام کے دوران اعجازشاہ نہ صرف سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے خصوصی چلے کاٹا کرتے تھے بلکہ وہ آصف علی زرداری اور ان کی گاڑی پر خصوصی دم بھی کیا کرتے تھے-غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق آصف علی زرداری کے دور صدارت میں اعجازشاہ کو صدر کی ہدایت پر خصوصی طور پر آفیشل پاسپورٹ بھی جاری کیاگیا تھا جوکہ وفاقی وزرائ‘سفیروں ‘اعلی عدلیہ کے ججوں ‘سنیئربیوروکریٹس اور اعلی فوجی افسران کو جاری کیا جاتا ہے - پیراعجاز شاہ نے آصف زرداری سے دوریوں کی خبروں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی ہیں، میرے بارے پھیلایا گیا کہ میں صدرممنون حسین اورنوازشریف کے قریب ہوگیا ہوں حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں نہ کبھی ممنون حسین سے ملا اور نہ ہی نوازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد ان سے ملاقات ہوئی۔



متعلقہ عنوان :