Live Updates

پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف قراردادجمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2017 18:22

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) : تحریک انصاف نے حکومتی دعوؤں کے باوجود12سے20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر ا دی، قرار داد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے جمع کرائی، قرار داد کے متن کے مطابق وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت تمام وزراء یہ دعویدار ہیں کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کم ہو گئی لیکن حقیقت یہ ہے کہ موسم گرما آتے ہی دیہات میں20جبکہ شہروں میں12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور مرحلہ وار ہر علاقے میں ایک دن صبح8بجے سے3بجے تک بجلی بند رہتی ہے ، ان دنوں جہاں گرمی بڑھ رہی ہے وہیں طلبہ کے امتحانات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث طلبہ کو امتحانی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے علاوہ بجلی نہ ہونے سے ٹیوب ویل بند ہیں جس کے وجہ سے شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، کاروبار شدید متاثر ہیں لیکن حکومت مسلسل لوڈشیڈنگ میں کمی کا راگ الاپ رہی ہے، لہذا حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے اور مفاد عامہ کے اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے تا کہ ایک عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے ورنہ خدشہ ہے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے اور عوام کچھ اور کرنے پر ہی آمادہ ہو جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات