پاکستان نے سخت خشک سالی سے متاثرہ سری لنکا کے عوام کیلئی10ہزار میٹرک ٹن چاول کی کھیپ روانہ کردی

جمعرات 30 مارچ 2017 18:23

پاکستان نے سخت خشک سالی سے متاثرہ سری لنکا کے عوام کیلئی10ہزار میٹرک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان نے سخت خشک سالی سے قحط متاثرین کی امداد کیلئے 10ہزار میٹرک ٹن چاول کی کھیپ سری لنکا روانہ کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت کے تحت سخت خشک سالی کی وجہ سے قحط متاثرین کی امداد کیلئے دس ہزار میٹرک ٹن چاول کی کھیپ جمعرات کو بحری جہاز کے ذریعے سری لنکا روانہ کر دی گئی جو 3اپریل کو سری لنکا پہنچ جائیگی۔پاکستان پہلے ہی 25میٹرک ٹن چاول پی اے ایف کے ذریعی8 فروری کو سری لنکا بھیج چکا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام ضرورت اور مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کے عوام کیساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعان کی فراہمی جاری رہیگی۔

متعلقہ عنوان :