بھٹوکی پھانسی پرحاکم زرداری نےمٹھائی بانٹی،سربراہ سندھ نیشنل فرنٹ ممتازبھٹو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2017 18:16

بھٹوکی پھانسی پرحاکم زرداری نےمٹھائی بانٹی،سربراہ سندھ نیشنل فرنٹ ..
نوڈیرو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) : سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتازبھٹونے کہاہے کہ بھٹو کی پھانسی پرحاکم زرداری نے مٹھائی بانٹی،عوام زرداری کواب تک نہیں مانتے۔انہوں نے آج یہاں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹوکی پھانسی سے ایک مہینے پہلے مجھے رہاکیاگیا۔ممتازبھٹونے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی پرآصف زرداری کے والدحاکم زرداری نے مٹھائی بانٹی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام آصف زرداری کواب تک نہیں مانتے۔سندھ میں افسرشاہی کے دور میں عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ آصف زرداری ملک کے 5سال صدررہے۔بتائیں کہ بےنظیر کےقتل کی تحقیقات کیوں نہیں کروائیں؟ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کوآگے ہی بڑھنے نہیں دیا۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ ہم بھٹو خاندان کے وارث ہیں ،بھٹو ،بے نظیر اور مرتضیٰ کے خون کا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیرکی دو بارحکومت آصف زرداری کی کرپشن کی وجہ سے ہٹائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :