پیمرا کے سال 2018۔2017کیلئے سالانہ بجٹ کی منظوری دید ی گئی

فلمیزیا کی طرف سے چینل پر دکھائے جانے والے مواد میں تبدیلی کی درخواست بھی کثرتِ رائے سے منظور

جمعرات 30 مارچ 2017 18:17

پیمرا کے سال 2018۔2017کیلئے سالانہ بجٹ کی منظوری دید ی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے 128ویں اتھارٹی اجلاس میں پیمرا کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2017-2018پیش کیا گیا ۔اتھارٹی ممبران نے متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری دی۔ جمعرات کو پیمرا ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اتھارٹی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران پیمرا کے بجٹ کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ عارف احمد خان، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا، چیئر مین پی ٹی اے ڈاکٹر اسمعٰیل شاہ، ممبر پنجاب نرگس ناصر اور ممبر خیبر پختونخواہ شاہین حبیب اللہ نے شرکت کی جبکہ چیئر مین پیمرا ابصار عالم نے اجلاس کی صدارت اتھارٹی اجلاس میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کرنے والے پیمرا ملازمین کے لیے الائونس کی بھی منظوری دی گئی۔ اتھارٹی اجلاس میں دوران ملازمت انتقال کرجانے والے پیمرا ملازمین کے لئے وفاقی حکومت کے منظور شدہ پیکج کے برابر مراعات کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں لیو کمیونیکیشن (فلمیزیا) کی طرف سے چینل پر دکھائے جانے والے مواد میں تبدیلی کی درخواست بھی کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :