صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ‘ تمام مسائل قانون کے دائرے میں رہ کر حل کریں گے ‘ صحافیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی‘ پاکستان کے کسی بھی صحافی کا مطالبہ میرا مطالبہ ہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 30 مارچ 2017 18:14

صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ‘ تمام مسائل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ‘ تمام مسائل قانون کے دائرے میں رہ کر حل کریں گے ‘ صحافیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی‘ پاکستان کے کسی بھی صحافی کا مطالبہ میرا مطالبہ ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

گلگت بلتستان میں 200 اخبار واجبات کے باعث بند ہیں‘ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا کی آمد کے بعد ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا‘انہوں نے کہا کہ تمام مسائل قانون کے دائرے میں رہ کر حل کریں گے۔ صحافیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ہوں کوئی خود کو غیر محفوظ نہ سمجھے ‘ پاکستان کے کسی بھی صحافی کا مطالبہ میرا مطالبہ ہے۔ …(رانا)