Live Updates

اشتہاروں میںنظر آنے والی (ن) لیگ حکومت کی کاکردگی گرائونڈ لیول پرزیرو ہے ‘سید صمصام علی بخار ی

پچھلے 4سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے والے ایک سال میں کیا گل کھلائیںگے‘سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پنجاب

جمعرات 30 مارچ 2017 18:07

اشتہاروں میںنظر آنے والی (ن) لیگ حکومت کی کاکردگی گرائونڈ لیول پرزیرو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ اشتہاروں میں نظر آنے والی حکومت کی کارکردگی گرائونڈ لیول پر زیرو ہے ، پچھلے 4 سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے والے ایک سال میں کیاگل کھلائیںگے، ایک مہینے میں سبزیاں،ٹماٹر ،چکن سمیت دیگر اشیاء غریب عوام کے لئے خواب بن کر رہ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار سیدصمصام علی بخاری نے حلقے میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے غریب عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ، مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے ، نوجوانوں ہاتھوں میںڈگریاں لئے دربدر کی ٹھوکریںکھانے پر مجبور ہیں، بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان طبقہ منفی سرگرمیوں کاشکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان طبقہ بے راہ روی کا شکار ہوکر نشہ جیسی لعنت کاشکار ہو رہے ہیں ، مجبور والدین حکومت کے نامناسب رویے سے سخت پریشان ہیں، انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ حکومت اشتہاروں میںکارکردگی دکھا رہی ہے جبکہ گرائونڈ لیول پر انکی کارکردگی صفر ہے ، پچھلے کئی سالوںسے لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے والے ایک سال میں کیا تیر مار لیںگے، انہوں نے کہاکہ سردیوں میںگیس کی لوڈشیڈنگ اور گرمیوں میںبجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا اجیرن بنادیا ہے ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ پانامہ فیصلے کے بعد ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہوگا اور کرپشن کرنے والے احتساب کے کٹہرے میںہوںگے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات