Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر نگرانی جنوبی پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر کو نمایاں توجہ دی جارہی ہے‘ ملک تنویر اسلم

ملتان میں کڈنی ہسپتال کے حوالے سے پنجاب حکومت اور انڈس گروپ کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے ‘صوبائی وزیر سی اینڈڈبلیو

جمعرات 30 مارچ 2017 18:07

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر نگرانی جنوبی پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ہیلتھ سیکٹر کو نمایاں توجہ دی جارہی ہے اور پنجاب حکومت اور انڈس گروپ کے درمیان ملتان میں کڈنی ہسپتال کی مینجمنٹ کے حوالے سے معاہدے کے تحت ملتان میں 150 بستروں پر مشتمل کڈنی ہسپتال کا مینجمنٹ کنٹرول انڈس گروپ کے حوالے کر نا ایک اچھا اقدام ثابت ہوگا ، انڈ س گروپ مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوگان ہسپتال کو شاندار طریقے سے چلا رہا ہے اور یہ ہسپتال جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کارکردگی، محنت اور دیانت کے حوالے سے ایک مثال بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کڈنی ہسپتال ملتان پر دو ارب روپے کی لاگت آئی ہے اور وہاں جدید ترین مشینری نصب ہے - جس طرح پنجاب حکومت انڈس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے یہ ایک گیم چینجر ہے اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہت بڑا سنگ میل ثابت ہو گا- انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈ ل مزید آگے بڑھائے گی اور سرکاری ہسپتالوں میں اس ماڈل کو متعارف کرایا جائے گا ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات