پنجاب واٹر پالیسی پانی کے تحفظ اور ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی‘امانت اللہ شادی خیل

محکمہ آبپاشی کی جانب سے جامع واٹر پالیسی کی تشکیل میں تمام سٹیک ہولڈرز کی خدمات سے استفادہ کیا جا رہا ہے پنجاب کے آبی وسائل کو بھر پور انداز سے استعمال میں لایا جا سکے‘صوبائی وزیر

جمعرات 30 مارچ 2017 18:05

پنجاب واٹر پالیسی پانی کے تحفظ اور ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ خان شادی خیل نے کہا ہے کہ پنجاب واٹر پالیسی پانی کے تحفظ اور ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی، محکمہ آبپاشی کی جانب سے جامع واٹر پالیسی کی تشکیل میں تمام سٹیک ہولڈرز کی خدمات سے استفادہ کیا جا رہا ہے تا کہ پنجاب کے آبی وسائل کو بھر پور انداز سے استعمال میں لایا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے لوئر باری دوآب کینال ایریا واٹر بورڈ کسان تنظیموں کے وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی- اس موقع پراریگیشن انجینئرز کے علاوہ پیڈا کے حکام موجود تھے -صوبائی وزیر کی جانب سے کسان وفد کو نہری پانی کی مساویانہ تقسیم میں شفافیت کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا-صوبائی وزیر نے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ پنجاب حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ پانی کے دستیاب وسائل کو ہر صورت ضیاع سے بچایا جا ئی- اس سلسلے میں نہری پانی کی بچت کے جدید طریقوں سے کسان برادری کو آگاہ کرنے کے لئے متعدد پروگرام جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم نہری پانی کے ساتھ ساتھ زمینی پانی کے استعمال میں کفایت شعاری کا رویہ اپنانے کے لئے ضروری قانون سازی کی جار ہی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ محکمہ آبپاشی نے اریگیشن انجینئرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے واٹر پالیسی کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جس کو باہمی مشاورت کے بعد جلدحتمی شکل دے دی جائے گی -صوبائی وزیر نے پانی کے ذخائر کو اپنی آئندہ نسلوں کے لئے بچا رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کسان تنظیموں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ترغیب بھی دی-

متعلقہ عنوان :