حکومت قبائلی عوام کو ترقی کے قومی دھارے میں لانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں،اقبال ظفرجھگڑا

فاٹاکی صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام سے فاٹاکے عوام حقیقی ترقی کے ثمرات سے مستفیدہوسکیں گے،گورنرخیبرپختونخوا

جمعرات 30 مارچ 2017 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) شما لی وزیرستا ن کاایک تیرہ رکنی نمائندہ وفد نے گورنرہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وفد نے گورنرکو ایجنسی کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویزپیش کیں۔ وفد کے اراکین نے فاٹا میں اصلاحات کیلئے حکومتی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ حکومت قبائلی عوام کو ترقی کے قومی دھارے میں لانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا اصلاحات کی منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے اور اب فاٹا کے عوام بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے اپنے نمائندے صوبائی اسمبلی کیلئے منتخب کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹاکی صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام سے فاٹاکے عوام حقیقی ترقی کے ثمرات سے مستفیدہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد کی معروضات غورسے سنیں اور ان کی حل کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کے وزیراعظم میاں نواز شریف کی بھی دلی خواہش ہے کہ فا ٹا کے عوام بھی تمام تر بنیادی حقوق اور سہولتوں سے مستفید ہوں اور ملک کے ترقی یافتہ علاقوںکے برابرآ سکیں اور اسی مقصد کے لیے نہ صرف فاٹا میں اصلاحات کی گئی بلکہ وفاقی کابینہ سے ا سکی منظوری بھی لی گئی۔

متعلقہ عنوان :