1320 میگاواٹ کا منصوبہ انتھک محنت ،رفتار اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ،تکمیل کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا‘شہبازشریف
پاک چین دوستی اور معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں زبردست کام ہو رہا ہے‘ فین زینزیا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ دنیا بھر میں تیز رفتاری سے مکمل ہونے والے منصوبو ں کا ریکارڈ توڑے گا،منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کیلئے چینی کمپنی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں‘وزیراعلیٰ پنجاب
جمعرات 30 مارچ 2017 18:05
(جاری ہے)
منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کے لیے چین کی کمپنی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اورمیں منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر آپ کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے۔دونوں ممالک میں معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے ۔
چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت چین نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔سی پیک کے تحت پاکستان میںسرمایہ کاری چین کی سچی اورمخلص دوستی کا ثبوت ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان بھر میں سی پیک کے تحت منصوبو ں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔سی پیک پر ہونے والے کام کی رفتار سے ہمارے مخالفین پریشان ہیں۔سی پیک سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو معاشی ثمرات ملیں گے۔انہوںنے کہا کہ چین کے صدر کا ون بیلٹ ون روڈ کا ترقیاتی ویژن شاندار ہے۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ تیز رفتاری سے تکمیل اور اعلیٰ معیار کا شاہکار بنے گا۔یہ منصوبہ دنیا بھر میں تیز رفتاری سے مکمل ہونے والے منصوبو ں کا بھی ریکارڈ توڑے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مخلص دوست چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چین نے پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے اس کا ہاتھ تھاما ہے۔چائنہ ہیوانگ گروپ کے نائب صدرفین زیزیا نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میںپنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پر زبردست انداز میں کام ہو رہا ہے۔شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ سی پیک سے پاک چین دوستی اور معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔اپنے دوست ملک پاکستان کے عوام کی سماجی و معاشی حالت کی بہتری میں تعاون ہماری ذمہ داری ہے۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا اہم منصوبہ ہے۔صوبائی وزیر چوہدری شیر علی ،چیئرمین قائداعظم سولر پاور کمپنی چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری توانائی،جی ایم این ٹی ڈی سی اور ریلوے کے حکام کے علاوہ چائنہ ہیوانگ گروپ کے اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.