پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.71 بلین روپے کے سودے

جمعرات 30 مارچ 2017 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.71 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3005 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.71 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10685 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی کی مالیت 1.53 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.06 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 897.39 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 193.07 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 23.26 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 0.765 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جس کی مالیت 0.800 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :