باردانے کی شفاف طریقے سے تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن کی سربراہی میںاجلاس

جمعرات 30 مارچ 2017 17:55

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء)باردانہ(کٹی) شفاف طریقے سے تقسیم کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن کی سربراہی میں ایک اجلاس دربار ہال میں منعقدہ ہوااجلاس میں آبادگار بورڈ کے ضلع صدر حاجی محمد عمر بگھیو،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپورخاص میر علی محمد ٹالپور ،سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ آفس نزاکت میر جت، باردانہ سینٹروں کے انچارجوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میرپورخاص میں آج سے ہی باقاعدہ باردانہ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت 5کٹے فی ایکڑکے حساب سے کاشتکاروں کو باردانہ تقسیم کیئے جائیں گے کمیٹی ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سندھ کی پالیسی کے تحت باردانہ تقسیم کے مرحلے میں کوئی بھی کاشتکار باقی رہ نہ جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے تمام سینٹروں کے انچارجوں کو ہدایت کی کہ باردانہ تقسیم کرنے میں کوئی بھی شکایت نہ آنی چاہئے اس موقع پر محکمہ خوراک کے افسران نے بتایا کہ باردانہ کے حوالے سے اب تک 605درخواستیں موصول ہو چکی ہیںاور کہا کہ محکمہ خوراک سندھ نے 3لاکھ 85ہزار باردانہ(کٹی) تقسیم کرنے کا ہدف دیا ہے جبکہ 4لاکھ سے زائد باردانہ(کٹی) کی ضرورت ہے جس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔