پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی مالاکنڈ ڈویژن اور بنوں ڈویژن کے لئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

جمعرات 30 مارچ 2017 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کی مالاکنڈ ڈویژن اور بنوں ڈویژن کے لئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔مالاکنڈ ڈویژن کے لیے ڈاکٹر افسرالملک کوڈویژنل صدر، ملک باچا صالح جنرل سیکرٹری اور ملک رحمت اللہ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع مالاکنڈکے لیے احمد علی شاہ باچاصدر، حاجی محمد صدیق جنرل سیکرٹری اور حاجی زرین سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔ ضلع زیریں سوات کے لیے عرفان چٹان صدر، اقبال حسین بالے جنرل سیکرٹری ، مختیار رضاسیکرٹری اطلاعات ہونگے۔ضلع بالائی سوات کے لیے شاہی خان صدر، انور زمان خان جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر امجد علی خان کوسیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع شانگلہ کے لیے حمیداقبال صدر، عجب خان جنرل سیکرٹری اور میاں غلام اللہ سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔ ضلع بونیرکے لیے جوہر علی خان ایڈووکیٹ صدر، جاوید اقبال خان جنرل سیکرٹری اور محمد علی خان سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔ ضلع بالائی دیرعارف خان کو صدر، ملک جہانزیب جنرل سیکرٹری اور جہانگیر شاہ کو سیکرٹری اطلاعات ، زیریں دیر کے لیے محمد زیب خان صدر، اشفاق رحمان باچا جنرل سیکرٹری اور عالم زیب اطمانی کو سیکرٹریاطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع چترال کے لیے سلیم خان صدر، ملک حاکم خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور قاضی فیصل احمدسیکرٹری اطلاعات ہونگے۔بنوں ڈویژن کے لیے شیر اعظم وزیر ڈویژنل صدر شاہد نواز جنرل سیکرٹری اور ملک شعیب سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔ضلع بنوں کے لیے ملک اشفاق کو صدر تاج محمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور عابد حسین کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے ۔ضلع لکی مروت کے لیے اقبال حسین ایڈووکیٹ صدر، قسمت اللہ جنرل سیکرٹری اور سخی مرجان مروت سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔ پیپلزپارٹی چیئرمین کے سیکرٹری برائے سیاسی امور جمیل سومرو کی جانب سے مذکورہ بالا عہدیداران کی مقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :