آئندہ الیکشن سے پہلے بڑے بڑے برج الٹا دیں گے ،پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے ‘ آصف علی زرداری

پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر واضح طور پر اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے ،اس بار حکمرانوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے سابق صدر کا طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کرنے کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 30 مارچ 2017 17:53

آئندہ الیکشن سے پہلے بڑے بڑے برج الٹا دیں گے ،پنجاب میں بھی حکومت بنائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے مخالفین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے پنجاب میں بڑے بڑے برج الٹا دیں گے ،پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر واضح طور پر اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے اور اس بار حکمرانوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی جلد صحت یابی کی دعا کی ،ٹیلی فونک رابطے پر دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ کی جانب دیکھنے والے پنجاب میں آئندہ الیکشن میں اپنی حکومت بنانے کی غلط فہمی اپنے دماغ سے نکال دیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اس بار حکمرانوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے آئندہ الیکشن میں پنجاب میں بھی حکومت ہم بنائیں گے ۔ ساتھ ہی انہوں نے مزدور، وکیل، اور خواتین تنظیموں کو دوہزار اٹھارہ کے انتخابات کی تیاری شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔