جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شہیدبینظیرآباد

جمعرات 30 مارچ 2017 17:53

جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ..
نوابشاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شہیدبینظیرآباد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے اور قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق کھانا فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے قیدیوں پر تشدد کی خبر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف عدالتوں کے معزز جج صاحبان وقت بوقت جیل کا اچانک معائنہ کرتی رہتے ہیں اور جیل انتظامیہ کے خلاف کبھی بھی کسی قسم کی کوئی شکایات نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :