حکومت اپنی ذمہ داری سے غافل ، پرائیویٹ سیکٹر فلاحی کام کر رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی کا اختر کالونی میں الخدمت لیبارٹری اینڈڈائیگناسٹک سروسزکی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 30 مارچ 2017 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومتیں اپنی ذمے داریوں سے غافل رہی ہیں پرائیویٹ سیکٹر فلاحی کاموں میں حکومت سے زیادہ بہتراندازمیں کام کررہے ہیں۔عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر اسے بھی نجی شعبے کے حوالے کردیا گیا ہے،وہ اختر کالونی میں الخدمت لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹرکے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے،اس موقع پرجماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید، پبلک ایڈ کمیٹی جنوبی کے صدر ظہور احمد جدون ،امیر زون عنایت اللہ اور نائب امیر زون غیاث عباسی نے بھی خطاب کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک اورمخلص قیادت ہی ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی عوام کی خدمت کا شعارلے کر میدان میں کھڑی ہوئی ہے اسی راستے سے تبدیلی آئے گی،غریب ومستحق خاندانوں کی خدمت الخدمت کا شعار رہا ہے،دیانتدار قیاد ت منتخب کیے بغیر عوام کی قسمت نہیں بدل سکتی۔انہوںنے کہا کہ عوام کو اب خوف کے ماحول سے نکلنا ہوگا، اسی میں ان کے مسائل کا حل پوشید ہے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کی اقتصادی شہ رگ ہے ،77فیصدریونیو دینے والے شہرمیں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ،جب تک قوم دیانت دار اورصالح قیادت نہیں لائے گی ان کی تقدیرنہیں بدل سکتی ،انسانی خدمت اول روز سے جماعت اسلامی کاشعارہے ۔

سید عبد الرشید نے کہا کہ کراچی غریب پرور شہر ہے اور کراچی کے 90 فیصد لوگ ایسے ہیں جو پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج نہیں کراسکتے، ایسے میں الخدمت اسپتال اور ڈائیگناسٹک سروسزاہل کراچی کے لیے ایک نعمت ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تمام تر سرگرمیوں کامقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا ہے،انسانیت کی خدمت ہی اصل معراج ہے، بے سہاروں کو سہارا فراہم کرنا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں۔

متعلقہ عنوان :