جو لوگ کرپشن کرتے ہیں انہیں سونے کا تاج پہنایا جاتا ہے ،سینیٹر نہال ہاشمی

عمران خان نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کی ضمانتوں کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیکر عدالتوں کی توہین کی ہے،رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات 30 مارچ 2017 17:49

جو لوگ کرپشن کرتے ہیں انہیں سونے کا تاج پہنایا جاتا ہے ،سینیٹر نہال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ جو لوگ کرپشن کرتے ہیں انہیں سونے کا تاج پہنایا جاتا ہے ،عمران خان نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کی ضمانتوں کو ڈیل کا نتیجہ قرار دے کر عدالتوں کی توہین کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ ،عمران خان نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کی ضمانتوں کو ڈیل کا نتیجہ قرار دے کر عدالتوں کی توہین کی ہے،عدالت پر لگائے الزامات پرانکے خلاف ایکشن لے کر ایک جوڈیشل کمیشن کے ذریعے انکے خلاف تحقیقات کرائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہاشتہاری اور فراریوں سے اب ملک کو پاک کرنا ہوگا،یہاںجو لوگ کرپشن کرتے ہیں انہیں سونے کا تاج پہنایا جاتا ہے۔سندھ حکومت کی کارکردگی کا یہ حال ہے کہ بچے امتحانات دئے رہے ہیں لیکن امتحانی مراکز میں بجلی تک نہیںجسکی وجہ سے بچوں کو شدید گرمی میں پرچے دینے پڑ رہے ہیں۔