آصف زرداری اوران کے پیراعجاز شاہ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں

مخالفین نے میرے بارے میں آصف زرداری کے دل میں غلط فہمیاں پیدا کردی ہیں، پیر اعجازشاہ

جمعرات 30 مارچ 2017 17:49

آصف زرداری اوران کے پیراعجاز شاہ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی کیشریک چیرمین آصف زرداری اور ان کے پیراعجاز شاہ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی ہیں اوراب دونوں کے درمیان پہلے سی قربتیں نہیں رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند برس قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین جب ملک کے صدرتھے تو وہ پیر اعجازشاہ کے بڑے معتقد تھے، اعجاز شاہ ناصرف ایوان صدر میں مقیم تھے بلکہ آصف زرداری بعض معاملات میں ان سے مشاورت بھی کرتے تھے، پیر اعجاز ہی کے مشورے پرآصف زرداری اسلام آباد چھوڑ کر کراچی میں کئی کئی دن قیام کرتے تھے لیکن اب دونوں کے درمیان بہت دوریاں پیدا ہوگئی ہیں ۔

پیراعجاز شاہ نے آصف زرداری سے دوریوں کی خبروں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی ہیں، میرے بارے پھیلایا گیا کہ میں صدرممنون حسین اورنوازشریف کے قریب ہوگیا ہوں حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں نہ کبھی ممنون حسین سے ملا اور نہ ہی نوازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد ان سے ملاقات ہوئی۔

متعلقہ عنوان :