ملاکنڈڈویژن کے سوئی گیس ،بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرسرفہرست ہیں،انجینئرامیرمقام

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کادوبارہ سروے کیا جائیگا جس میںملاکنڈڈویژن کے مستحق افرادکوشامل کیاجائیگا ملاکنڈلیویزکیلئے دیگرسیکورٹی اداروںکی طرح مراعات دینے کیلئے اقدامات زیرغورہیں،سمری وزارت سیفران سے وزارت خزانہ بھیج دی گئی ہے، مشیر وزیراعظم

جمعرات 30 مارچ 2017 17:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ملاکنڈڈویژن کے سوئی گیس اوربجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرسرفہرست ہیں،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کادوبارہ سروے کیا جائیگا جس میںملاکنڈڈویژن کے مستحق افرادکوشامل کیاجائیگا۔ ملاکنڈلیویزکیلئے دیگرسیکورٹی اداروںکی طرح مراعات دینے کیلئے اقدامات زیرغورہیںجسکی سمری وزارت سیفران سے وزارت خزانہ بھیج دی گئی ہے اورجلدلیویزکونویدسنادیںگے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے درگئی ،ملاکنڈمیںایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ممبرقومی اسمبلی حاجی محمدخان،صوبائی جائنٹ سیکرٹریPML-Nگل زمان،پاکستان مسلم لیگ (ن) ملاکنڈکے صدرایصال خان ،فریداللہ چیئرمین بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ بنااقتداراورممبرقومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی اورناظم کے نہ ہوتے ہوئے بھی ملاکنڈمیں پارٹی کی ساکھ کوکامیابی سے بحال اورفعال رکھنے پرکارکنوںکی خدمات قابل ستائش ہیں،انشاء اللہ آئندہ انتخابات کے بعدبشمول خیبر پختونخواپورے ملک میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکوت ہوگی۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کی آنکھوںمیںدھول جھونکنے کی ناکام کوشش نہ کریں،ڈائریکٹرجنرل احتساب کمیشن کوجلدازجلدمیرٹ پرتعینات کیاجائے تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائی۔انہوںنے کہاکہ ڈائریکٹرجنرل احتساب کمیشن کی تعیناتی کانام لیتے ہیںعمران خان کے چہیتے رعشہ براندام ہوجاتے ہیں،صوبائی حکومت خوداپنے دعوںکی نفی کررہی ہے،ہیلی کاپٹرکو یلوکیپ ٹیکسی بنانے والے پائی پائی کاحساب دیںگے،دوسروںسے سے تلاشی کامطالبہ کرنے والے خودتلاشی دینے سے کتراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :