وفاقی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالی اور گڈ گورننس یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم معائنہ کمیشن نے جامع حکمت عملی وضع کرلی
چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن محمد پرویز راٹھور کی ’’اے پی پی ‘‘ سے بات چیت
جمعرات 30 مارچ 2017 17:49
(جاری ہے)
بالخصوص وہ محکمے جن کا تعلق مفاد عامہ سے ہے ان کی کارکردگی کو موثر بنانے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ان اداروں میں خصوصی اصلاحات کی سفارشات مرتب کی جارہی ہیں۔
اس طرح ماضی میں مختلف اہم سرکاری محکموں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا معاملہ بھی خصوصی توجہ کا حامل ہے اس ضمن میں وزیراعظم معائنہ کمشن ایسے تمام امور کی از سر نو چھان بین شروع کررہا ہے جو عرصہ دراز سے التواء کا شکار چلے آرہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز راٹھور نے بتایا کہ کمشن کو مزید فعال بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں کمشن کے ارکان کی تقرری کو فوقیت دی جارہی ہے تاکہ کمشن بھرپور انداز میں کام کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت برسراقتدار آنے کے بعد ملک سے کرپشن اور بدانتظامی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن بھی یہی ہے کہ تمام سرکاری محکموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شفافیت کو بھی یقینی بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں ذمہ داری اور جوابدہی کے کلچر کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اور کمشن اس حوالے سے بھی حکمت عملی وضع کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.