ایف بی آر کی ٹیم کاٹوبیکو مارکیٹ میں چھاپہ‘ نان ڈیوٹی پیڈ اور غیر ملکی برانڈ کے جعلی سگریٹ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

جمعرات 30 مارچ 2017 17:49

ایف بی آر کی ٹیم کاٹوبیکو مارکیٹ میں چھاپہ‘ نان ڈیوٹی پیڈ اور غیر ..
لاہور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ایف بی آر لاہور کی ٹیم نے ڈائریکٹر چوہدری محمد طارق کی ہدایت پر نان ڈیوٹی پیڈ اور غیر ملکی برانڈ کے جعلی غیر ملکی سگریٹس کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم نے جمعرات کے روز یہاں ریلوے اسٹیشن کے قریب تالاب میلہ رام میں واقع ٹوبیکو مارکیٹ پر چھاپہ مارا اور 600 کارٹن غیر ملکی سگریٹ قبضہ میں لے لی جن میں 60 لاکھ سے زائد سگریٹ کے (ڈنڈی) پیک تھے۔

(جاری ہے)

چھاپہ مار ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال‘ عامر عباس خان ڈپٹی ڈائریکٹر جلیل خان‘ سعد وقاص‘ ان لینڈ ریونیو آڈٹ آفیسر احسان شاہ اور دیگر عملہ شامل تھا۔ چھاپہ مار ٹیم کے مطابق ایف بی آر کا یہ لاہور میں دوسرا بڑا چھاپہ ہے۔ اس سے قبل بڑی کارروائی پان منڈی لاہور میں کی گئی تھی جہاں ایف بی آر نے چھاپہ مار کر سمگل شدہ سگریٹس کے 1125 کارٹن قبضہ میں لئے تھے جن میں ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار سگریٹ کی( ڈنڈی) موجود تھے۔ چھاپہ کے وقت تالاب میلہ رام کی مارکیٹ کے تاجروں نے مزید چھاپوں سے بچنے کیلئے دکانیں بند کردیں۔