آل کونسلرز اتحاد صوابی کے انتخابات کا محمدعلی صدر،امتیازخان جنرل سیکرٹری منتخب

جمعرات 30 مارچ 2017 17:33

صوابی۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)محمد علی آل کونسلرز اتحاد صوابی کے صدر جب کہ امتیاز خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس سلسلے میں صوابی خاص کی چار یونین کونسلوں کے علاوہ یو سی سلیم خان اور پنج پیر کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں دیگر عہدیداروں کاانتخاب کیاگیا جن میں نائب صدر اول روز آمین ، دوم عاقل خان ، جوائنٹ سیکرٹری خان پوش ، سیکرٹری اطلاعات فقیر شاہ و طارق خان ، سیکرٹری مالیات لعل سید باچا اور مجلس عاملہ کے اراکین میں فضل انور ، نور محمد ، محمد زاہد ، سید ذاکر شاہ اور ندا محمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نو منتخب اراکین نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ یونین کونسلوں کے لئے تر قیاتی بجٹ تیس سے بڑھا کر چالیس فی صد جب کہ کونسلروں کا ماہانہ اجلاس کا معاوضہ دو سو سے بڑھا کر پانچ سو روپے کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایک اچھا سسٹم ہے اس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے عملی کر دار ادا کرینگے ۔