صوابی، رچ پراجیکٹ کے تحت صوابی کے مختلف علاقوں میں تقریبات کاانعقاد

جمعرات 30 مارچ 2017 17:33

صوابی۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)انسرچ اور آئی ایس آرڈی نے ڈائریکٹریٹ آف کلچر کے زیر اہتمام رچ پراجیکٹ کے تحت صوابی کے مختلف علاقوں میں تقریبات کاانعقاد کیا گیاجن میں شگئی میں ثقافت کے فروغ کے لئے نشانہ بازی ٹورنامنٹ ، موضع گاڑ میں فوٹو گرافی ٹریننگ اور پنج پیر میں ایک مشاعرے کا انعقادشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان تقریبات میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اختتام پر شرکاء میں اعزازیہ تقسیم کیا گیا۔اس موقع پرتقریبات کے منتظمین نے میڈیاکوبتایاکہ ان تقریبات کے انعقاد کامقصد مثبت سرگرمیوں کافروغ اورعوام کوکھیل وتفریح کے مواقع فراہم کرناہے۔