آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن کے احتجاج میں بھر پور شرکت کرینگے‘ وارث خان

جمعرات 30 مارچ 2017 17:33

صوابی۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام چھ اپریل کو پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں بھر پور شرکت کرینگے ،ان خیالات کااظہار ضلعی صدر وارث خان نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پنشنرز وقتاً فوقتاً حکومت کو اپنے مسائل پیش کر تے ہیں لیکن ہماری فر یاد پر کوئی کان نہیں دھرتا انہوں نے کہا کہ آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن نے صوبائی و وفاقی حکومتوں کے سامنے جو دس مطالبات رکھے ہیں ان کے حل پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ۔

اور ان مطالبات کو تسلیم کر کے پنشنرز کی بے چینی دور کی جائے نیز گروپ انشورنس کے سلسلے میں عدالت عالیہ کے فیصلے پر عمل در آمد کیا جائے اور سپریم کورٹ میں صوبائی حکومت نے جو اپیل دائر کی ہے وہ واپس لی جائے اور پنشنرز کو گروپ انشورنس کے رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :