صوابی، ٹیچرز کوارڈنیشن کونسل صوابی کا سولہ اپریل کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

جمعرات 30 مارچ 2017 17:33

صوابی۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)آل ٹیچرز کوارڈنیشن کونسل ضلع صوابی نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے سولہ اپریل کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا، جب کہ اساتذہ صوابی بیس اپریل کو تحریک اساتذہ صوبہ خیبر پختونخوا کے احتجاجی جلسے میں بھر پور شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی ای او آفس شاہ منصور میں ضلعی صدر معراج محمد خان کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا، جس میں وہاب منصوری ، محمد طارق خان ، عبدالطیف خان ، زر نبی خان ، ابراہیم ، اشرف علی ، امجد علی ، امام حسین ، پرویز خان ، شمس ، دلنواز ، سلیم نواز و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سولہ اپریل کے جلسے کے لئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں بنائی گئیں تمام اساتذہ نے یہ عہد کیا کہ سولہ اپریل کو ہونے والے جلسے میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔