صوابی،گھریلوناچاقی کی بناء پرفائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

جمعرات 30 مارچ 2017 17:33

صوابی۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) بٹاکڑہ ضلع صوابی میں گھریلو ناچاقی کی بناء پرفائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق، جبکہ بیٹی بال بال بچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اعجاز احمد سکنہ بٹاکڑہ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات اس کے برادر نسبتی کے بھائیوں فیاض محمد اور ریاض محمد نے اچانگ گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کا والد گل محمد اور والدہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے وجہ قتل مقتولین کی بیٹی میکے بیٹھی تھی جس پراس کے شوہر کی غیر موجودگی میں دیوروں نے آکر گھر میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے ۔ٹوپی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :