ساہیوال، گیسٹرو سے شادی شدہ عورت جاں بحق ہوگئی

جمعرات 30 مارچ 2017 17:28

ساہیوال، گیسٹرو سے شادی شدہ عورت جاں بحق ہوگئی
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) ساہیوال میں گیسٹرو کی مرض دوبارہ پھوٹ پڑایک شادی شدہ عورت گیسٹرو سے جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چندروز سے گیسٹرو کے مریضوں کی تشویش ناک حد تک مرض میں اضافہ ہوگیا ہے اور گیسٹرو کے مریضوں کو ہسپتال لایا جا رہا ہے جن میں سے منظور کالونی کے اکبر علی کی 29سالہ بیوی آسیہ گیسٹرو کے سبب ایمر جنسی میں ہی دم توڑ گئی ، شہریوں نے گیسٹرو کے تدارک کیلئے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔