پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان آزاد تجارت کا معاہد ہ آئندہ چھ ماہ میں طے پا جائیگا، تھائی سفیرسیچارٹ لنگسنگ تھانگ
باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے پاکستان اور تھائی لینڈ نجی شعبوں کو قریب لانے پر توجہ دیں، صدر اسلام آباد چیمبر خالد ملک
جمعرات 30 مارچ 2017 17:26
(جاری ہے)
تھائی لینڈ کے سفیر نے حکومت پاکستان اور آرمڈ فورسز کی ان کوششوں کو سراہا جو دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے کی جا رہی ہیں اور کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں بہتر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تھائی لینڈ کے مزید سرمایہ کاروں کو پاکستان لانا چاہتے ہیں تا کہ وہ یہاں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس بھی اپنا ایک وفد تھائی لینڈ کے دورے پر لے جائے کیونکہ تجارتی وفود کے تبادلوں سے ہی مشترکہ تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔ تھائی وفد کے قائد واسون نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغربی میڈیا نے پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پھیلایا ہوا ہے جس وجہ سے تھائی لینڈ کے سرمایہ کار پاکستان کا دورہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں۔ تاہم انہیں پاکستان آ کر معلوم ہوا یہ یہاں کاروبار کیلئے حالات بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ میں لیبر کاسٹ بڑھ رہی ہے جس وجہ سے تھائی لینڈ کے سرمایہ کار بیرونی دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ کرنے کا مقصد یہاں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدرخالد ملک نے کہا کہ اگر ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کیا جائے تو پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان باہمی تجارت کو کافی بہتر کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کئی شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کر سکتے ہیں کیونکہ تھائی لینڈ الیکٹریکل و الیکٹرانک اپلائنسز، مشینری و پرزہ جات ، آٹوموبائل اور پارٹس بنانے میں خصوصی مہارت رکھتا ہے جبکہ پاکستان کاٹن یارن، ٹیکسٹائل مصنوعات، ریڈی میڈ گارمینٹس، چمڑے کی مصنوعات، آلات جراحی اور کھیلوں کا سامان سمیت دیگر مصنوعات بنانے میں بہتر مہارت رکھتا ہے لہذا دونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون آپس کی تجارت کو بہتر کرنے میں مفید ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ باہمی تجارتی وفود کا باکثرت تبادلہ کرنے اورنجی شعبوں کو قریب لانے پر توجہ دیں جس سے دونوں کیلئے فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ پاکستان کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک تک بہتر رسائی فراہم کرنے کیلئے گیٹ وے کا درجہ رکھتا ہے جب کہ پاکستان تھائی لینڈ کو مرکزی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور مغربی چین تک بہتر رسائی فراہم کر سکتا ہے ۔ لہذا دونوں کے درمیان بہتر روابط سے باہمی تجارتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تھائی لینڈ کے سفارتخانے کے ساتھ مل کر پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.