ریسکیو1122ملتان کاتعلیمی اداروں میں شجرکاری سے متعلق آگاہی سیشن کاانعقاد

جمعرات 30 مارچ 2017 17:23

ریسکیو1122ملتان کاتعلیمی اداروں میں شجرکاری سے متعلق آگاہی سیشن کاانعقاد
ملتان۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں شہرکے مختلف تعلیمی اداروں ،شجاع آباد اور جلالپور میں بھی شجرکاری سے متعلق آگاہی سیشن منعقد کئے اور پودے بھی لگائے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے تحصیل ہیڈکوارٹرجلالپور پیروالہ میںایم ایس ڈاکٹر احسان باری سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں ملاقات کی اور آگاہی سیشن بھی کیا۔

ڈاکٹر احسان باری نے ریسکیو 1122کی اس کاوش کی تعریف کی اور مل کر پودا بھی لگایا۔ شرکاء میںڈاکٹرز،ایمر جنسی آفیسر احمد کمال ،اسٹیشن کوارڈینٹر حامد محمود،ہسپتال کا پیرامیڈیکل سٹاف اور محمد قاسم فائرریسکیورشامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال جلالپور پیروالہ میں شجرکاری کے سلسلے میں منعقدہ آگاہی سیشن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ درخت دھرتی کا حسن ہیں اور جہاں ماحول کی آلودگی میں کمی کرتے ہیں، وہاں گلوبل وارمنگ میں کمی میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں،اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی چاہیے،انہوں نے مزیدکہا کہ زمین پرپیداہونے والی تمام تبدیلیاںانسان کی پیداکردہ ہیں،زرعی زمین کم ہورہی ہے،درختوں کا کٹائو ہورہاہے،آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے،پاور پلانٹس میں اضافہ کی وجہ سے فرنس آئل کا استعمال بڑھ رہاہے جو آلودگی میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ ہے،لہذا اپنی زمین کو سرسبز اور اپنے ماحول کو صحت مندبنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔