سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے اضلاع میں انرولمنٹ داخلہ مہم شرو ع ہوگئی

جمعرات 30 مارچ 2017 17:23

سرگودھا۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)سرگودھاسمیت صوبہ بھر کے اضلاع میںانرولمنٹ داخلہ مہم 2017ء شرو ع ہوگئی جس کا افتتاح وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کیا ، انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے سرگودھاسمیت صوبہ بھر کے اضلاع میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے سرکاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کی انرولمنٹ کی ضرورت پر زور دیا ، اس سلسلہ میں کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں وڈیو لنک کانفرنس میں سرگودہا سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذوالقرنین لنگڑیال ‘ میئر کارپوریشن ملک اسلم نوید ‘ ڈپٹی میئر بلال خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن اظہر علی خان ‘ ڈی ای او چوہدری اللہ رکھا او ردیگر افسران کے علاوہ بچوں نے شرکت کی، اس موقع پر اے ڈی سی جی ‘ میئر کارپوریشن او رڈپٹی میئر بلال خان نے بچوں کی رجسٹریشن کی اور ان میں مفت کتابیں بھی تقسیم کیں۔