وزارت داخلہ نے70غیرملکی این جی اوزکوپاکستان میں کام کرنے کی اجازت دے دی

غیرملکی این جی او اپنی حدود سےتجاوزنہ کرے،نادراکی جانب سے کرائے پرعمارتیں لینےپرپابندی عائد،پاکستانیوں سے شادی کرنے والے غیرملکیوں کواوریجن کارڈپرکام کرنے کی ہدایت کردی،وزیرداخلہ چوہدری نثارکی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2017 17:08

وزارت داخلہ نے70غیرملکی این جی اوزکوپاکستان میں کام کرنے کی اجازت دے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) : وفاقی وزارت داخلہ نے 70غیرملکی این جی اوزکوپاکستان میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے،یہ فیصلہ وزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی زیرصدارت اجلا س ہوا،جس میں این جی اوزسمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارنے 70انٹرنیشنل این جی اوزکوکام کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بین الاقوامی این جی اوزکی زیرالتواء درخواستوں کوتیزی سے نمٹانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیرملکی این جی او اپنی قانونی حدود سے تجاوز نہ کرے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ کرائے کی عمارتیں لینا بدعنوانی کا راستہ ہے۔ نادراکی جانب سے کرائے پرعمارتیں لینے کی پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ بین الاقوامی این جی اوز کے لیے سہولت سیل کے قیام کی ہدایت بھی کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے شادی کرنے والے غیرملکیوں کواوریجن کارڈپرکام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔