پنجاب حکومت شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے، توحید اختر چودھری

جمعرات 30 مارچ 2017 17:04

سیالکوٹ۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ضلعی بیت المال آفس میں مالی امداد شادی اور تعلیمی وظائف کی مد میں 58مستحق افراد میں 4لاکھ80ہزار روپے کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون، وائس چیئرمین باؤ ایوب، ملک اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل محمود، ڈی آئی او منور حسین، نسرین خواجہ، سلیم قادری، حمید ڈار، شریف گھمن اور اشفاق نذر گھمن کے علاوہ اراکین ضلعی بیت المال سیالکوٹ کے اراکین بھی موجود تھے ،توحید اختر چودھری نے کہاکہ پنجاب حکومت شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے تاہم اس سلسلہ میں شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگااورکوڑا کرکٹ گلی ،محلوں اور سڑکوں کے کنارے پر پھینکنے کی بجائے صرف فلتھ ڈپو اور کوڑا دانوں میں ڈالنا چاہیئے، انہوں نے کہاکہ شہرکو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کیلئے شہریوں کو میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :