پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دہشت گردی کی لعنت اور توانائی کی قلت جیسے بڑے چیلنجز پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ پائیدار اقتصادی نمو حاصل کرنے کے وعدے پورے کئے ، مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر لڑے گی،پاکستان فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے اور جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کے لئے ایک نعمت ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ آپس میں منسلک ہو جائے گا
وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا اے پی پی کو انٹرویو
جمعرات 30 مارچ 2017 17:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب سیاست اور کارکردگی ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور عوام جماعتوں کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے ‘ یہاں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں اور جمہوری عمل میں عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور میں کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو ملک میں 16 سے 17 گھنٹوں کی روزانہ لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی لیکن اب صورتحال واضح طور پر مختلف ہے۔ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کم ہو کر تین گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے تک آگئی ہے، 14 سال کے بعد گزشتہ دو سالوںسے صنعتوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ملکی معیشت اور روزگار پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، 2013ء تک دہشت گردی کے خلاف جنگ بغیر کسی جوابی بیانیہ کے لڑی گئی اس سال کراچی میں آپریشن شروع کیا گیا اور قومی داخلی سیکورٹی پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں آرمی پبلک سکول کے افسوسناک واقعہ کے بعد قومی ایکشن پلان پر عمل شروع کیا گیا، 2013ء میں اوسطاً دہشت گردی کے 2400 واقعات پیش آئے جبکہ 2017ء میں 170سے 180 واقعات رونما ہوئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ دنیا کے انسداد دہشت گردی کے سب سے بڑے اقدام آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، ملک میں لاقانونیت کو روکنے کے لئے آپریشن ردالفساد بھی شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو بلند شرح نمو کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور تمام سروے و اشاریئے پاکستانی معیشت کی بڑھوتری کو ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے دو چار تھا اور دنیا اس کے استحکام کے حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کررہی تھی تاہم آج پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج ایشیاء کی سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اسٹاک ایکسچینج بن گئی ہے۔ وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت نے ملک میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لئے وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کا آغاز کرکے اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کی ہے۔پاکستان سکولوں میں داخلے کی 100 فیصد شرح حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے، اس سلسلے میں پنجاب نے 55 ہزار سکولوں کے ساتھ نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کے لئے ایک نعمت ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ آپس میں منسلک ہو جائے گا، اقتصادی راہداری دنیا کے تمام بڑے اقتصادی مراکز کو منسلک کرے گی، اس منصوبے کو پوری دنیا نے گیم چینجر قرار دیا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو عناصر پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں وہ سی پیک سے خوف زدہ ہیں لیکن پاکستان کے عوام ایسے عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ایسے نزاعی امور سے اجتناب کرنا چاہئے جو حقائق کے منافی ہوں۔ میڈیا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے سی پیک کو متاثر کرنے والے عوامل سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر پاکستان اور اس خطے کے خیرخواہ نہیں ہیں وہ افراتفری چاہتے ہیں تاکہ سی پیک پر کام کی رفتار میں خلل واقع ہو، سیاست کرنے کے لئے اور بھی ایشوزموجود ہیں لیکن بعض حلقوں کو قومی مفادات کے معاملات پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ قبل ازیں وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی ) کے دورہ کے موقع پر اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے اے پی پی کے مزید فعال کردار کی ضرورت ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب کو بریفنگ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے بتایا کہ اے پی پی مصدقہ خبروں کی ترسیل کا ادارہ ہے جو خبروں، فوٹو، ویڈیو فوٹیج اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں عوام الناس اور دنیا بھر تک خبریںپہنچارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے پی پی انگلش، اردو، عربی کے علاوہ صوبائی یکجہتی کو یقینی بنانے کے لئے علاقائی زبانوں سرائیکی ‘سندھی ‘پشتو ‘بلوچی میں بھی خبریں قومی اخبارات ‘علاقائی اخبارات ‘ٹی وی چینلز ‘ریڈیو چینلز اور خبروں کے تبادلے کے معاہدوں کی روشنی میں مختلف بین الاقوامی نیوز ایجنسز کو بھی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے پی پی کے ملک کے تمام صوبوں اور بڑے بڑے شہروں میں بیورو آفسز اور سٹیشنز کام کررہے ہیں۔ وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اونگزیب نے اے پی پی کے سوشل میڈیا کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اے پی پی اپنی خبروں ‘فیچرز ‘رائٹ اپ اوردستاویزی فلموں کے ذریعے حکومتی اقدامات کو بہتر انداز میں اجاگر کرے۔انہوں نے ایم ڈی اے پی پی کو ہدایت دی کہ ایڈیٹوریل سٹاف کے استعداد کار میں اضافے اور رپورٹنگ کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لئے تربیتی پروگرام کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی پی کی اپنی اہمیت اور افادیت ہے، ہر سطح پر اس اہمیت اور افادیت کو یقینی بنانے کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات اپنا کردار ادا کریگی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخ گواہ کے کہ موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سالوں کے دوران پاکستان کے اندر جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ گذشتہ 40سے 50سالوں کے دوران نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کلچر، سپورٹس اور سیاحت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے سٹیٹ میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ بعد ازاں وزیر مملکت نے اے پی پی کے سینٹرل نیوز ڈیسک، ویڈیو نیوز سروس، جنرل رپورٹنگ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.