وزارت داخلہ نے ویزوں سے متعلق سابق وزیرداخلہ کے بیان کی تردید کردی

سابق وزیرداخلہ کا غیرملکیوں کو خفیہ ویزے جاری کرنے کا بیان بے بنیاد اور غلط ہے سابق وزیرداخلہ کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں،ترجمان وزارت داخلہ

جمعرات 30 مارچ 2017 17:01

وزارت داخلہ نے ویزوں سے متعلق سابق وزیرداخلہ کے بیان کی تردید کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) وزارت داخلہ نے ویزوں سے متعلق سابقہ وزیرداخلہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ کا غیرملکیوں کو خفیہ ویزے جاری کرنے کا بیان بے بنیاد اور غلط ہے سابق وزیرداخلہ کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔جمعرات کو ترجمان وزارت داخلہ نے ویزوں سے متعلق سابقہ وزیرداخلہ کے بیان کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ویزوں کے اجراء کا اتحادی سپورٹ فنڈ سے کوئی تعلق نہیں،تعجب ہے کہ ایک سابق وزیرداخلہ اس حوالے سے لاعلم ہیں،سابق وزیرداخلہ کو یہ بھی علم نہیں کہ اتحادی سپورٹ فنڈ کچھ عرصہ پہلے ختم ہوچکا ہے،حکومت ویزوں کے اجراء میں مکمل شفافیت پر یقین رکھتی ہے،غیرملکیوں کو بغیرتصدیق ویزوں کے اجراء کے ہرامکان کا خاتمہ کردیا ہے،حکومت ماضی میں کی جانے والی بے قاعدگیوں کو ختم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے،حکومت کی جانب سے ویزا اجراء میں شفافیت کے اقدامات ریکارڈ پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :