بنوں جیل توڑنے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی دیدی گئی

دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھاجودہشت گردی سے متعلق گھنائو نے جرائم کے ارتکاب میں ملوث تھا ،مجرم کا فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا ،آئی ایس پی آر

جمعرات 30 مارچ 2017 17:01

بنوں جیل توڑنے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی ..
رولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) بنوں جیل توڑنے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی دیدی گئی ۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق طاہر نامی دہشت گرد کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی جو بنو ں جیل توڑنے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا ۔

(جاری ہے)

طاہر ولد میرشاہ جہاںدہشت گردی سے متعلق گھنائو نے جرائم کے ارتکاب میں ملوث تھا ،مجرم کا فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا ۔جیل توڑنے کے واقعے میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھی مجرم دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا جس میں ایک سپاہی شہید اور ایک زخمی بھی ہوا مجرم نے ر عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا جس پر اسے سزاے موت سنائی گئی ۔