سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کی حالت سنبھل گئی،ہسپتال سےگھرمنتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2017 16:35

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کی حالت سنبھل گئی،ہسپتال سےگھرمنتقل
ٹورنٹو/حضرو اٹک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء): عوامی تحریک کے قائد پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری 3روز کینیڈا کی ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد گھر شفٹ ہو گئے ، پیٹ کی انفیکشن اور انتڑیوں کی بلاکیج میں مبتلا تھے، ڈاکٹروں نیمکمل احتیاط اور آرام کی ہدایات دی دیں ، سیکرٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈا پور نے تصدیق کر دی، تفصیلات کے مطابق امریکہ اور کینیڈا کے دورے پر موجود پاکستان عوامی تحریک تحصیل حضرو کے صدر ملک مقصود قادری نے چھچھ نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو نثار علی خان سے گفتگو میں بتایا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری پیٹ اور آنتوں کے عارضہ میں مبتلا تھے جس وجہ سے انہیں کینیڈا کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جس پر ڈاکٹرز نے 3روز تک انہیں اپنی نگرانی میں رکھا تاہم گزشتہ روز ڈاکٹرز نے انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی مگر انہیں مکمل احتیاط اور آرام کا مشورہ دیا ہے ، ایک سوال پر ملک مقصود قادری نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل خرم نواز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ، میجر گروپ کے قائدمیجر (ر) طاہر صادق ، چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان وسیم، خادم چھچھ چنگیز خان ، ناظم یو سی حمید جمریز خان، چھچھ نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو نثار علی خان سمیت پاکستان عوامی تحریک ضلع اٹک و چھچھ کے رہنماوٴں نے ڈاکٹر طاہر القادری کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کرتے ہوئے انکی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔