بیلا روس کے سفیرآندرے ارمولووچ کا نمل کا دورہ

جمعرات 30 مارچ 2017 16:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) بیلا روس کے سفیرآندرے ارمولووچ نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کا دورہ کیا اورڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار امین الله خان، ڈاکٹر عاصمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نمل نے معزز مہمان کو نمل کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ نمل ملک کی واحد یونیورسٹی ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی 26 زبانوں کی تعلیم دی جاتی ہے، اس کے علاوہ نمل کے 7 ریجنل کیمپسز اور ایک انٹرنیشنل کیمپس چائنہ میں قائم ہیں۔

انہوں نے نمل میں قائم بیلا رس لینگوئج اینڈ کلچر چیئر کے بارے میں بھی سفیر کو بتایا۔ سفیر نے بیلا روس لینگوئج اینڈ کلچر سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین روابط کو فروغ ملے گا اور طلبہ کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :