لاہور ھائیکورٹ میں جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن میں کارروائی روکنے کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی

جمعرات 30 مارچ 2017 16:54

لاہور ھائیکورٹ میں جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن میں کارروائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن میں کارروائی روکنے کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی.

(جاری ہے)

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ریفرنس پر کارروائی کو چیلنج کیا. سماعت کے دوران یہ بتانا گیا کہ جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن نے ریفرنس مسترد کر دیا ہی. ہائیکورٹ نے اسی بنیاد پر درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی. درخواست میں الزام لگایا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے بدنیتی کی بنیاد پر جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا. اس ریفرنس کو کالعدم قرار دیا جائی.