لاہور،وزارت پانی وبجلی کا ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں2گھنٹے کا اضافہ

شہروں میں 4 دیہی علاقوں میں 6گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 30 مارچ 2017 16:54

لاہور،وزارت پانی وبجلی کا  ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں2گھنٹے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) وزارت پانی وبجلی نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں2گھنٹے کا اضافہ کرتے ہوئے شہروں میں 4گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 6گھنٹے کا لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے ساتھ ساتھ شہری اور دیہی علاقوں میں10سے 12گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جس سے شہری اور دیہی علاقوں کے بجلی کے صارفین کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔ بجلی کے گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملکوں میں پانی دستیاب نہیں وہ طلباء اور طالبات جو ان دنوں میٹرک کے امتحانات دینے میں مصروف ہیں۔ امتحانات کی تیاری کرنے سے قاصر ہیں۔ شہریوں کو بجلی اور پانی کی بندش سے نہ صرف وضو کرنے بلکہ سکولوں،کالجوں اور دفاتر جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

رابطہ کرنے پر لیسکو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کی وجہ سے روزانہ200سے زائد فیڈر بند کردئیے جاتے ہیں۔ انکار یہ بھی کہنا ہے اس وقت بجلی کی طلب3100میگاواٹ ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں بجلی کی اسد2200میگاواٹ ہے۔ اس طرح شہریوں کو900میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز لاہور کے علاقوں کینال بینک، مغل پورہ، ہربنس پورہ، عامر ٹائون، جوہر ٹائون، شادمان، سبزہ زار، سمن آباد، گڑھی شاہو،بند روڈ اور گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ گھنٹوں جاری رہی۔

متعلقہ عنوان :