کندھ کوٹ :پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی

7مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ، بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد

جمعرات 30 مارچ 2017 16:52

کندھ کوٹ :پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران 7مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ، بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی حکام کے مطابق دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف یہ کارروائی جمعرات کے روز کندھ کوٹ کے علاقے بڈانی میں کی گئی بتایا گیا ہے کہ گرفتار سات ملزمان کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جن کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اسلحہ قبضہ میں لیکر گرفتارملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :