راولپنڈی ،عراق کے سفیر ڈاکٹر علی الرحمانی کی سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل( ریٹائرڈ) ضمیر الحسن شاہ سے ملاقات

عراقی فوج اور عوام کی خوشحالی کے لیے پاکستان کی نیک خواہشات کے بارے میں بتایا

جمعرات 30 مارچ 2017 16:52

راولپنڈی ،عراق کے سفیر ڈاکٹر علی الرحمانی  کی سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل( ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان میں عراق کے سفیر ڈاکٹر علی الرحمانی کی وزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل( ریٹائرڈ) ضمیر الحسن شاہ سے ملاقات کی ۔انہوں نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور عراقی فوج اور عوام کی خوشحالی کے لیے پاکستان کی نیک خواہشات کے بارے میں بتایا ۔سیکرٹری دفاع نے عراقی افواج کے عملہ کے بنیادی ڈھانچہ اور استعدار کار کی ترقیاتی تربیت کی پیشکش کی جو پاکستانی افواج ان کو دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عملہ کی باہمی بات چیت کے لیے ادارتی فریم ورک کی تجویز دی اور دو طرفہ افواج کے وفود کے دوروں کی بھی تجویز دی جو کہ لا جسٹک کے قیام اور دفاعی پیداواری یونٹ میں تربیت حاصل کریں ۔سیکرٹری دفاع نے عراقی ائیر فورس کو آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے اور کوالٹی کنٹرول پروگرام کے لیے پاکستان ائیر فورس کی خدمات کی پیشکش کی ۔معلومات کے تبادلہ پورٹ کالز اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین PASSEXs بھی زیر بحث آئے اور دونوں ممالک میں دہشت گردی پر میکنزم کا اشتراک ،جامع انٹیلی جینس اور معلومات پر تجاویز بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :