کراچی ، پولیس کارروائیاںمیں غیرملکیوںسمیت 12افرادگرفتار

جمعرات 30 مارچ 2017 16:50

کراچی ، پولیس کارروائیاںمیں غیرملکیوںسمیت 12افرادگرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) کراچی میںجمعرات کی صبح شہرکے مختلف علاقوںمیں پولیس نے مختلف کارروائیاںکرتے ہوئے ،مالک مکان ،کرائے داراورغیرملکیوںسمیت 12افرادگرفتار،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح کراچی میں پولیس نے مختلف کارروئیاںکرتے ہوئے 12ملزمان کوگرفتارکرلیا۔کارروائیوںکے دوران مبینہ ٹائون پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈکے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2افرادگل محمدولد دوست محمداورنعمت ولدعنایت کوگرفتارکرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتارافرادغیرملکی ہیںاورغیرقانونی طریقے سے عرصہ درازسے رہائش پذیرتھے ۔ادھرکلفٹن کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مارکر3غیرملکیوںکوگرفتارکرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔پولیس نے بتایاکہ گرفتارافرادکاتعلق افغانستان سے بتایاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

ادھراقبال مارکیٹ تھانے کی حدوداورنگی ٹائون میں پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کے دوران 2افرادعلی محمدولد شاہ زوراورفہیم ولد عبدالجبار کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

جوہرآبادپولیس نے 2مختلف کارروائیوںکے دوران 2مالک مکان محمدمحمد،محمدسلمان اورکرائے دار محمدعذیرعبدالرئوف کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ مالک مکان کی جانب سے کرائے دارکی انٹری نہیںکروائی گئی ہے ۔ادھرنیوکراچی صنعتی ایریاکے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم دلاورولدنادرخان کوگرفتارکرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :