کراچی، نومولودبچے کواغواء کرنے کے الزام میںگرفتارسات ملزمان کوجوڈیشنل ریمانڈپرجیل بھیج دیا گیا

جمعرات 30 مارچ 2017 16:50

کراچی، نومولودبچے کواغواء کرنے کے الزام میںگرفتارسات ملزمان کوجوڈیشنل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے نومولودبچے کواغواء کرنے کے الزام میںگرفتارسات ملزمان کوجوڈیشنل ریمانڈپرجیل بھیجنے کاحکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت نے اورنگی ٹائون قطر اسپتال سے گزشتہ دنوںنومولودبچے کواغواء کرنے کے الزام میںگرفتارسات ملزمان کوجوڈیشنل ریمانڈپرسات اپریل تک جیل بھیج دیاہے ۔جبکہ تفتیشی آفیسرکوحکم دیاہے کہ آئندہ سماعت پرملزمان کے خلاف چالان عدالت میںپیش کیاجائے ۔واضح رہے کہ ملزمان کوگزشتہ دنوںقطراسپتال سے نومولودبچے کواغواء کرنے کے الزام میںسہراب گوٹھ افغان خیمہ بستی سے اورنگی ٹائون پولیس نے گرفتارکرکے نومولودبچے کوبازیاب کروالیاتھا

متعلقہ عنوان :